غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر معروف ٹک ٹاکر گرفتار

Sep 30, 2023 | 22:27:PM
غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر معروف ٹک ٹاکر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) معروف ٹک ٹاکرخاکسار انجم   کو غیر قانوی اسلحہ رکھنے پر  ریلونے پولیس نے گرفتارکرلیا۔

ایس ایچ او ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ جمال عبدالناصر  کے مطابق ملزم خاکسار انجم غیرقانونی اسلحہ کے ساتھ ریلوے اسٹیشن داخل ہوا، جس کے باعث اسے گرفتار کیا گیا۔
عبدالناصر کا کہنا ہے کہ ملزم سے غیرقانونی اسلحہ سرکاری تحویل میں لے لیا گیا،غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر خاکسار اس سے قبل اسلامیہ کالج لائبریری شیشے توڑنے پر گرفتار ہوا تھا،خاکسار اسلامیہ کالج میں غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر وائرل کرتا تھاجبکہ  خاکسار کو اسلامیہ کالج پشاور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نکلا ہے۔