مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ مسترد ،کام جاری رکھنے کی ہدایت

Sep 30, 2022 | 19:25:PM
مرتضیٰ وہاب , استعفیٰ, مسترد ،کام ,سندھ ہائیکورٹ, بلدیہ عظمیٰ
کیپشن: مرتضیٰ وہاب(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عوام کی خدمت مشن،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکارکرتے ہوئے بطور ایڈمنسٹریٹرکام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے مرتضیٰ وہاب کو کہا کہ عہدہ پارٹی کی طرف سےملا، استعفی قبول نہیں کرسکتا،وزیراعلیٰ سندھ نے مرتضیٰ وہاب کو پیرسے کےایم سی کا دفترباضابطہ جوائن کرنے کی ہدایت کردی۔

مرتضیٰ وہاب نے 26 ستمبر کو سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وصولی نہ کرنے کے حکم کے بعد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عہدے سےاستعفیٰ دیدیا تھا۔

وزیراعلی سندھ کو بھجوائے گئے استعفے میں مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ میں بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کراچی کام نہیں کرسکتا، میرے لئے اب ممکن نہیں ہے اس عہدے پر کام کروں۔

استعفیٰ دینے سے پہلے مرتضیٰ وہاب نے ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے آسان کام تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے فنڈز مانگ لیتا، عرصہ دراز سے کے ایم سی کو ٹیکس لگانے کی اجازت ہے، قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ کے ایم سی ٹیکس لگائے گی،انہوں نے کہا تھا کہ لوگ نہیں چاہتے کہ یہ شہر ترقی کرے اور ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہو،اب مزید کام کرنا ممکن نہیں ہے۔