جرمن سفیر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

Oct 30, 2025 | 19:55:PM
جرمن سفیر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جرمنی کی جانب سے صوبے میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں ریلوے نظام کی بحالی کے لیے پاک جرمن مشترکہ منصوبے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پشاور کے ریلوے نظام کی بہتری سے سیاحت میں اضافہ اور وسط ایشیائی ممالک تک تجارت و سفری سہولتوں میں آسانی پیدا کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو جرمن اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کے تحت زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں، کیونکہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود  ہیں۔

جرمن سفیر اینا لیپل نے کہا کہ خیبرپختونخوا اپنے محل وقوع اور قدرتی حسن کے باعث انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اور پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ جرمنی کا دلی محبت کا رشتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوٹ رادھا کشن، کانوں میں ہینڈ فری لگائے بیٹھا شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق