کوٹ رادھا کشن، کانوں میں ہینڈ فری لگائے بیٹھا شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مرزا راحیل بیگ)کوٹ رادھا کشن میں ریلوے پھاٹک کی پٹری پر کانوں میں ہینڈ فری لگائے بیٹھا شخص ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں 25سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت یوسف کے نام سے ہوئی، یوسف رائے ونڈ کا رہائشی تھا اور ایل ڈبلیو ایم سی میں ڈمپر ڈرائیور تھا۔عینی شاہدین کہا کہنا ہے کہ یوسف بیرون ریلوے پھاٹک پٹری پر کانوں میں ہینڈ فری لگائے بیٹھا تھا کہ ٹرین کی زد میں آ گیا ،ٹرین لاہور سے کراچی جا رہی تھی ،ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار شائنی آسمان سے زمین پر آ گرا ، کروڑوں کمانے والا کپڑا فروش بن گیا