جیکب آباد میں ڈینگی بے قابو، متعدد نئے کیسز رپورٹ

Oct 30, 2025 | 18:48:PM
جیکب آباد میں ڈینگی بے قابو، متعدد نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: ڈینگی وائرس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالخاق مغیری) جیکب آباد میں ڈینگی بے قابوہونے سے متعدد نئے کیس رپورٹ ہو گئے جس پر  ضلع میں ایمرجنسی نافذکردی گئی جبکہ سیکرٹری صحت نے ہنگامی اقدامات کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  ایک ماہ کے دوران ڈینگی کے 20 سے زائد کیسز سامنے آ گئے،ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کنٹرول کیلئے فوکل پرسن اور ٹیم مقرر کر دی،جِمس ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کیلئے خصوصی وارڈ قائم اور عملہ تعینات کر دیا گیا۔

 نجی لیبز میں 51 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ میں 17 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے،ڈائریکٹر جمس کاکہنا ہے کہ  جِمس ہسپتال میں خاتون کو ڈینگی ٹیسٹ مثبت آنے پر علاج کے بعد فارغ  کردیاگیا۔

ڈینگی کے کیسز سامنے آنے پر سیکرٹری صحت اور چیف سیکرٹری نے نوٹس لے لیااورانکوائری کمیٹی قائم کردی۔ڈی ایچ او سراج سہتو نے کہا ہے کہ گڑھی خیرو، ٹھل اور جیکب آباد ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز قائم  کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی امیدوار کامیاب، مدمقابل نے کتنے ووٹ لئے؟تفصیل جانیے