2 ماہ کی حاملہ ماڈل کا درد ناک قتل ، لاش کہاں چھپائی گئی تھی ؟ دل دہلا دینے والی خبر آ گئی

Oct 30, 2023 | 18:55:PM
2 ماہ کی حاملہ ماڈل کا درد ناک قتل ، لاش کہاں چھپائی گئی تھی ؟ دل دہلا دینے والی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکہ کی فلم نگری لاس اینجلس کے ایک اپارٹمنٹ میں امریکی ماڈل ملیسہ مونی کی لاش فریج سے برآمد ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ ماڈل ملیسہ مونی لاس اینجلس کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھیں جہاں فریج سے ان کی لاش برآمد کی گئی ہے اور جس وقت ان کی موت ہوئی تو وہ دو ماہ کی حاملہ تھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت ملیسہ مونی کی لاش فریج سے نکالی گئی تو ان کی کلائیوں کو ٹخنوں کے ساتھ باندھا ہوا تھا جبکہ ان کا منہ بھی بند کیا ہوا تھا۔

ماڈل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قتل سے پہلے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جبکہ ان کے جسم سے کوکین کے شواہد بھی ملے ہیں۔ ملیسہ مونی کا گلا گھونٹا گیا، ماڈل کو تشدد کے بعد باندھ دیا گیا اور پھر ان کی لاش فریج میں رکھی گئی۔ پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

یہ بھی پڑھیں :ڈالر 250 روپے، پیٹرول کی قیمت 200 ؟ بڑے فیصلے