امریکہ: فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کو ٹرمپ کی دھمکی  

Oct 30, 2023 | 08:37:AM
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنیوالوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے ویزا منسوخ کر دیں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنیوالوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کے ویزا منسوخ کر دیں گے۔

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن جیوئش اجلاس سے خطاب میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مظاہرین نے کسی کے خون کا ایک قطرہ گرایا تو اس کا ایک گیلن خون بہائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ “اسرائیل کی ریاست میں اپنے دوست اور اتحادی کا دفاع کریں گے جیسا کہ کسی نے نہیں کیا ہے۔”

سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ “تہذیب اور وحشی کے درمیان، شائستگی اور بدحالی کے درمیان، اور اچھائی اور برائی کے درمیان لڑائی ہے،”۔

مزید پڑھیں:   ڈونلڈ ٹرمپ کا اسرائیل سے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ

ایک اور ری پبلکن امیدوار نکی ہیلی نے کہا کہ جنہوں نے آج یوکرین سے آنکھیں چرائیں وہ کل اسرائیل کو بھی نظر انداز کر دیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاویز کر گئی ہے اور ان شہید ہونے والوں میں آدھی سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔