زیادتی کے بعد طالبہ قتل۔۔ عدالت نے مجرم کو عبرتناک سزا سنا دی

Oct 30, 2021 | 12:39:PM
طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت
کیپشن: عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نواحی گاؤں 33 ٹو آر میں بی اے کی طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل کے معروف مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل کی عدالت نے مجرم زین کو سزائے موت ، عمر قید ، دس سال قید بامشقت اور جرمانے کا حکم سنایا۔

مجرم زین سکنہ 35 ٹو آر نے طالبہ شازیہ لیاقت کو 2015ء میں اس وقت اغوا کیا جب وہ کالج سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی۔

ملزم نے لڑکی کو فصل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر قتل کر دیا ۔ طالبہ کے ورثا اسے تلاش کرتے رہے جس کی لاش دو روز بعد فصل کماد سے برآمد ہوئی۔
 پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دی۔

پولیس اور ورثاء کی کوشش سے ملزم زین کی پہلی بیوی کی نشاندہی پر ملزم کو وقوعہ کے چار سال بعد 2019 میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:قتل کا بدلہ۔۔ گھر نذرآتش۔۔ ملزم اور والدہ کو زندہ جلا دیا