الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل میں کروانے کا فیصلہ

Nov 30, 2022 | 15:09:PM
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل میں کروانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن تیسری مرتبہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے جا رہا ہے۔ اب تک بلدیاتی قانون کے رولز اور نقشہ جات فراہم نہیں کیے گئے جس پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو رولز کی کاپی اور نقشہ جات صوبائی الیکشن کمشنر اورضلعی الیکشن کمشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے: سینیٹر اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر قانون وانصاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ قانون میں مزید تبدیلی ہوئی تو آئینی اختیار استعمال کرکے بلدیاتی الیکشن کرائیں گے۔ پنجاب میں تاخیری حربوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے۔