شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 جاں بحق

Nov 30, 2022 | 10:42:AM
شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں نامعلوم افراد نے سنار سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔

ملزمان نے تینوں افراد رحمت اللہ، ہارون اور دلدار کو جیولری کی دکان سے نکال کر قریبی کھیتوں میں لے جا کر گولیوں کا نشانہ بنایا۔

آخری اطلاعات کے مطابق میر علی بازار میں 3 افراد کے قتل کے واقعے کی ذمے داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔