سیلیکٹڈ حکومت آمریت کا جیتا جاگتا نمونہ:بلاول بھٹو

Nov 30, 2020 | 12:58:PM
سیلیکٹڈ حکومت آمریت کا جیتا جاگتا نمونہ:بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملتان جلسہ سے قبل سینکڑوں کارکنوں کی گرفتاریوں اور لاٹھی چارج نے ثابت کر دیا سیلیکٹڈ حکومت آمریت کا جیتا جاگتا نمونہ ہے۔پیپلز پارٹی ن 5 دہائیوں سے آمروں کے خلاف جنگ لڑرہی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 53 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی پی پی عوام کی مرضی کے آئین و پارلیمان کی بالادستی کے لئے کردار ادا کر رہی ہے، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں۔ پارٹی قیادت خواہ کارکنان نے آمروں اور ان کی باقیات کے مظالم کا مقابلہ کیا، قیادت و کارکنان نے ہتھکنڈوں، تشدد، قید و بند اور شہادتوں کا جرات سے سامنا کیا، پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کی معمار ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کامزید کہنا تھا پیپلز پارٹی جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی بھی علمبردار ہے،