سرگودھا میں نہروں ، دریاؤں میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر 59 افراد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سرگودھا میں 3 روز کے دوران نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے 59 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دریائے جہلم، لوئر جہلم نہر اور لنگر والا پل سمیت 22 مقامات پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ دفعہ 144 کے تحت نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر مکمل پابندی برقرار ہے۔