حکومتی احکامات کی خلاف ورزی،189 افراد گرفتار

May 30, 2026 | 09:00:AM
حکومتی احکامات کی خلاف ورزی،189 افراد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں عید پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 189 افراد کو گرفتار کر کے 152 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

غیر قانونی کھالیں اکٹھی کرنے پر 80 افراد کو گرفتار کر کے 70 مقدمات درج کیے گئے۔

 ون وہیلنگ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر کے 7 مقدمات درج کیے گئے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق پتنگ بازی کرنے والے 12 افراد کو گرفتار کر کے 12 مقدمات درج کیے گئے۔

ہوائی فائرنگ میں ملوث 6 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ سری پائے بھوننے والے 76 افراد کو گرفتار کر کے 55 مقدمات درج کیے گئے۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کا عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کیلئے10، 10 ہزار انعام کا اعلان