خان پور ڈیم میں زہریلی مکھیوں کا حملہ، متعدد سیاحوں کو کاٹ لیا

May 30, 2025 | 23:06:PM
خان پور ڈیم میں زہریلی مکھیوں کا حملہ، متعدد سیاحوں کو کاٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خان پور ڈیم پر سیر کے لیے آئے سیاحوں پر شہد کی مکھیوں نے اچانک حملہ کرکے متعد سیاحوں کو کاٹ لیا جبکہ سیاحوں نے گاڑیوں میں چھپ کرجان بچائی۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور خان پور ڈیم سیر کے لیے آئے سیاح شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے بری طرح زخمی ہوگئے ۔

پیرا سیلنگ پوانئٹ پر پیراسیلنگ کے دوران اچانک شہد کی مکھیوں کے جتتھے نے ساحیوں کو گھیر کر کاٹنا شروع کر دیا۔ جس سے متعدد سیاح بری طرح زخمی ہو گئے۔ متعدد سیاحوں کی حالت غیر ہو گئی۔ مقامی افراد نے متاثرہ سیاحوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خان پور منتقل کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

مقامی انتظامیہ نے بھی سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: