توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالا جیل میں ہوگی
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالا جیل میں ہوگی۔
سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کریں گے،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مقدمہ میں ابتک مجموعی طور پر6گواہان کے بیانات پرجرح بھی مکمل کر جا چکی ہے۔
کل کی سماعت پر استغاثہ کے گواہ محسن حسن کی شہادت ریکارڈ کرائی جائے گی۔
ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز،قوسین فیصل مفتی،بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہونگے۔
ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی،عمیر مجید ملک پیش ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی عید کی قبل رہائی ناممکن،لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی