9مئی مقدمات؛عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت16جون کو ہوگی
کیپشن: عمران خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)بانی پی ٹی آئی کی9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں پر سماعت 16 جون کو ہوگی،جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 16 جون کو سماعت کرے گا ۔
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بنچ 2 جون سے دستیاب نہیں ہے،بنچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی 2 جون سے 14 جون تک ہائیکورٹ ملتان بنچ میں کام کریں گے،جسٹس شہباز رضوی کی عدم دستیابی کی وجہ سے دو رکنی بنچ فعال نہیں ہوگا۔
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر آخری مرتبہ سماعت 27 مئی کو ہوئی تھی،بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر