سابق انٹرنیشنل فٹبالر عابد حسین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
عابد حسین پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زوہیب بخاری)سابق انٹرنیشنل فٹبالر عابد حسین پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر منتخب ہوگئے، ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے عابد حسین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ عابد حسین کا کہنا ہے کہ فٹبال کی بہتری کے لیے عالمی ادارہ فٹبال سے تعاون لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایف اے ملتان کےصدر میاں جاوید قریشی نےعابد حسین کے اعزاز میں کھانا دیا، اس موقع پر عابد حسین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب فٹبال ٹیلنٹ سے مالا مال ہے،فٹبال کی بہتری کے لیے عالمی ادارہ فٹبال سے تعاون لیا جائے گا۔میاں جاوید قریشی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ فٹبال کی ترقی اور بحالی کے لیے جنوبی پنجاب میں کام کر رہے ہیں ،نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ڈی ایف اے اپنا کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر سابق فٹبالر عابد حسین کو خونی برج چوک سے دہلی گیٹ تک شاہی بگھی میں سوار کروایا گیا۔ تقریب میں سابق انٹرنیشنل فٹبالرز و دیگر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:چھٹیاں دی ہیں سکول کیوں کھولے ؟۔۔5 تعلیمی ادارے سیل