چھٹیاں دی ہیں سکول کیوں کھولے ؟۔۔5 تعلیمی ادارے سیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ضلعی انتظامیہ نے چھٹیوں کے باوجود اسکول کھلے رکھنے پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 5 تعلیمی ادارے سیل کردیئے، اسکول انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج بھی کرلیا گیا۔
واہ کینٹ میں ضلعی انتطامیہ نے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کی پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لے لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ 5 تعلیمی ادارے سیل اور ایف ائی آر درج کرلی گئی، اسکولوں کی چھٹیوں کے باوجود ان اداروں میں باقاعدہ کلاسز جاری تھیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والے سکول کسی قسم رعایت کے مستحق نہیں، آئندہ بھی جو خلاف ورزی کریگا اس سکول کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کیساتھ تناؤ موجود ہے، اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشےکو رد نہیں کرسکتے: چیئرمین جوائنٹ چیفس