بھارت کیساتھ تناؤ موجود ہے، اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشےکو رد نہیں کرسکتے: چیئرمین جوائنٹ چیفس

May 30, 2025 | 14:53:PM
بھارت کیساتھ تناؤ موجود ہے، اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشےکو رد نہیں کرسکتے: چیئرمین جوائنٹ چیفس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے بھارت کے ساتھ تناؤ ابھی موجود ہے، اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشےکو رد نہیں کر سکتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا  جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے۔ یہ فیصلہ پہلگام حملے کے صرف 24 گھنٹے کے اندر بغیر کسی ثبوت کے کیا گیا۔

جنرل ساحرشمشادمرزا کا مزید کہنا تھا حالیہ پاک بھارت تنازع میں دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی طرف نہیں گئے تاہم یہ بہت ہی خطرناک صورتحال تھی، کسی بھی وقت اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن کے خدشےکو رد نہیں کر سکتے کیونکہ تناؤ ابھی موجود ہے اور تناؤ میں ردعمل مختلف ہو سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس قسم کی صورتحال متنازع علاقون تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ پورے بھارت اور پورے پاکستان تک پھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیت عہدے سےفارغ۔۔۔۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف  سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان نے معاملے کی غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی تاکہ سچ سامنے آ سکے مگر بھارت نے اس پر مثبت ردعمل دینے کے بجائے جارحانہ اقدامات کو ترجیح دی۔

ان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تصادم نے دو جوہری طاقتوں کے درمیان حدود کو کم کر دیا ہے، بین الاقوامی برادری کے مداخلت کے لیے وقت کی مہلت اب بہت کم رہ گئی ہے، یہ مسائل صرف بات چیت اور مشاورت سے ہی حل ہو سکتے ہیں، ان مسائل کو میدان جنگ میں حل نہیں کیا جا سکتا۔