تیرا بیڑا غرق نشہ اور ظلم۔۔دادا کو سر پر سریا مار کرجان لے لی
کیپشن: علامتی تصویر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے قدیم شہر شہدادپور کے نزدیک ایک ظالم نشئی پوتے نے دادا کو سر پر سریا مار کر جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے مقتول کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ملزم نشہ کر کے اکثر گھر میں جھگڑتا رہتا تھا۔ اس نے نشے کی حالت میں دادا کے سر پر زور سے سریا مارا جس کے باعث وہ انتقال کرگئے۔پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی سپنر اور مہوش ہوٹل میں ملتے پھر پکڑے گئے،ویڈیو کے شوشل میڈیا پر چرچے