آئمہ بیگ کو رمضان میں پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

Mar 30, 2023 | 00:30:AM
آئمہ بیگ کو رمضان میں پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
سورس: @instagram/aima_baig_official
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو رمضان المبارک میں پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں ، جو لندن میں جاری نائٹ ایڈونچر کے دوران لی گئی ہیں، جس کے بعد ناقدین نے انہیں رمضان کے مقدس مہینے میں ایسی تصاویر شیئر کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 گلوکارہ نے ان تصاویر میں گلابی کوٹ کے ساتھ سفید ٹی شرٹ اور  نیلی پھٹی ہوئی جینز  زیب تن کی ہوئی  جس کے ساتھ سیاہ کھلا جوتا پہنا ہوا ہے، گلوکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "لندن کی راتیں"۔سوشل میڈیا صارفین  ان تصاویر ک ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ زیادہ تر صارفین انہیں رمضان کے مقدس مہینے کی یاد دلارہے ہیں۔

ایک صارف کا لکھنا تھا کہ "گلوکارہ کو  رمضان کے مہینے میں ایسا مواد پوسٹ کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا"، ایک صارف نے لکھا کہ "رمضان میں بھی باجی قید نہیں ہوئی۔" ایک صارف نے تو انہیں خدا کے خوف سے ڈرنے کو  کہا۔

 ایک  اور صارف کا لکھنا تھا کہ" انتہائی احترام کے ساتھ!!! میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ کوئی نعت یا حمد باری تعالیٰ رمضان کریم جاری کرنا پسند کریں گے؟ مہربانی فرما کر میرے حق میں!! براہ کرم میرے تبصرے پر توجہ دیں میں آپ کی تعریف کروں گا! میں ایک بار پھر پوچھ رہا ہوں کہ کیا آپ اس رمضان میں کوئی نعت یا حمد پڑھیں گی؟" جبکہ ایک صارف نے تو انہیں انکے پرانے جوتے یاد دلا ئے کہ کیا یہ  آپکے پرانے جوتے ہیں"۔