بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات، عمران خان سے بھی 35 منٹ کی ملاقات کرائی گئی

Jun 30, 2026 | 18:19:PM
 بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات، عمران خان سے بھی 35 منٹ کی ملاقات کرائی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات مکمل ہو گئی  جبکہ بانی پی ٹی آئی سے بھی 35 منٹ کی ملاقات کرائی گئی۔ 

 ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی بھابھی مبشرٰی مانیکا نے ان سے ملاقات کی  جو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی کا حال احوال دریافت کیا گیا۔

 بعد ازاں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بھی ملاقات کروا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس روم میں دونوں کو 35 منٹ تک ملاقات کی اجازت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان پہلی بار انٹرنیشنل اولیو کونسل کا مستقل رکن بن گیا