اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: 1 لاکھ سے زائد گھر مکمل

Jun 30, 2026 | 12:29:PM
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: 1 لاکھ سے زائد گھر مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب)اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 594 گھر مکمل جبکہ  1 لاکھ 66 ہزار بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔

 گھروں کی تعمیر کے لیے 215 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد فراہم کیے گئے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 594 گھر مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 28 ہزار 453 گھروں پر کام جاری ہے۔

 مزید 32 ہزار 48 گھروں کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔

پروگرام کے لیے 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ 14 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد قرضوں کی وصولی بھی کی جا چکی ہے۔

 ترجمان کے مطابق دیہی اور شہری پنجاب میں کم آمدن خاندانوں کو بلاسود ہاؤسنگ فنانس کے ذریعے باعزت رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:طلبا کیلئے آسان ترین اقساط پر ای بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ