روس میں ایندھن بحران سنگین، کم معیار پٹرول کی اجازت پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )روس میں ایندھن کے بڑھتے ہوئے بحران کے باعث حکومت کی جانب سے سستا پٹرول اور ڈیزل کے معیار میں عارضی نرمی اور کم معیار ایندھن کی درآمد کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
روسی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت ایک مسودہ پالیسی پر غور کر رہی ہے جس کے تحت یورو-2 معیار کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی پیداوار اور درآمد کی اجازت دی جا سکتی ہے، جو 2013 سے ملک میں ممنوع ہے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین کی جانب سے روسی ریفائنریز اور توانائی انفراسٹرکچر پر حملے تیز ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک کے بعض علاقوں میں ایندھن کی شدید قلت اور قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی سپلائی بند! تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے والی ہیں؟
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اعتراف کیا ہے کہ حملوں کے باعث بعض علاقوں میں ایندھن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، تاہم حکومت اس بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ پالیسی منظور ہو جاتی ہے تو یہ روس کے توانائی معیار کے نظام میں ایک بڑی تبدیلی ہوگی اور جنگی دباؤ کے تحت معاشی پالیسیوں میں لچک کی واضح مثال سمجھی جائے گی۔