ستارے زمین پر نے گجنی کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم

Jun 30, 2025 | 21:16:PM
ستارے زمین پر نے گجنی کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کی فلم ستارے زمین پر نے فلم گجنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ستارے زمین پر نے باکس آفس پر اپنے دوسرے اختتام ہفتہ میں شاندار بزنس کیا اور دس دنوں میں تقریباً 122 کروڑ روپے کمالیے۔ اس طرح اس فلم نے عامر خان کی چھٹی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم گجنی کی مجموعی آمدنی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا،اہم رکن قومی اسمبلی پارٹی کو الوداع کہہ گئے

واضح رہے کہ 2008 کی فلم گجنی نے مجموعی طور پر 232 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اب ستارے زمین پر کا اگلا ہدف ٹھگس آف ہندوستان ہے جس نے اپنے دوسرے ہفتے میں  151.3 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔  

ستارے زمین پر نے اپنے دوسرے اتوار کو 14.50 کروڑ کی خالص آمدنی حاصل کی اور دس دنوں میں مجموعی طور 122.65 کروڑ کی کلیکشن کی ہے۔

عامر خان کی اس فلم نے پہلے کے مقابلے میں اپنے دوسرے ہفتے میں کچھ کم آمدنی حاصل کی۔

تاہم اسکی وجہ سکرین شیئرنگ ہے کیونکہ اداکارہ کاجول کی فلم ماں 27 جون کو ریلیز ہوئی ہے۔ عامر خان کو امید ہے کہ فلم ستارے زمین پر اپنے دوسرے ہفتے کے اختتام تک 150 کروڑ روپے کے بینچ مارک کو حاصل کرلے گی۔
 یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث اہم رہنما کی رکنیت ختم کر دی

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: