نیول چیف کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کا دورہ،پیشہ ورانہ  تربیت کو سراہا

Jun 30, 2025 | 19:23:PM
نیول چیف کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹی ٹیوٹ کا دورہ،پیشہ ورانہ  تربیت کو سراہا
کیپشن: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف پی اے ایف ایئر وار کے شرکا سے خطاب کررہےہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا،ایئر وائس مارشل راشد حبیب نے نیول چیف کا استقبال کیا،ایڈمرل نوید اشرف نے ادارے میں دی جانے والی تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ قیادت کی تیاری ناگزیر قراردیتے ہوئے نیول چیف نے شرکا سے خطاب میں مشرقی محاذ کی صورتحال کا حوالہ دیا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہاکہ جدید جنگ میں کامیابی کا انحصار مکمل تیاری پر ہے، نیول چیف نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت اور ٹیکنالوجی انضمام کی تعریف کی۔

نیول چیف نے کہاکہ پاکستان ایئرفورس کی آپریشنل تیاری اور خطے میں ڈیٹرنس میں نمایاں بہتری آئی ہے،نیوی کی سطح، زیر سطح اور فضائی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ 

نیول چیف نے پاکستان کی دفاعی حکمت عملی میں بین الافواج تعاون کو کلیدی قرار دیا،نیول چیف نے پی اے ایف کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کے نئے مرحلے کا اعلان کیا،نیول چیف نے جدید ٹیکنالوجی اور ڈرونز کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ناسپ اور پی ایم ایس ٹی پی کے اشتراک سے مقامی ڈرون ٹیکنالوجی میں پیشرفت ہو رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ میں پاک افواج اور دوست ممالک کے افسران کی تربیت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو بڑا جھٹکا لگ گیا،پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی (ن)لیگ میں شامل