بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، کابینہ نے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی

Jun 30, 2025 | 18:55:PM
بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، کابینہ نے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی
کیپشن: بجلی بل،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر،وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کی تیاری کرلی،وفاقی کابینہ نےملک بھرکیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی،سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی حکام نے نیپرا کو آگاہ کردیا ۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کرنے کی تجویز ہے،پاور ڈویژن ملک بھر میں یکساں ٹیرف کیلئے درخواست پہلے ہی نیپرا میں دائر کرچکی ہے۔

گھریلوصارفین کیلئے بجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف48.84 سےکم ہوکر47.69 روپےہوجائےگا۔ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف1.15روپے کمی سے 10.54روپےہوجائےگا،ایک سوایک سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 کمی سے13.01 روپے ہوجائے گا۔

ایک سے100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کا ٹیرف 1.15کمی سے22.44روپے ہوجائےگا،ماہانہ101سے200 یونٹ تک کا ٹیرف1.16روپےکمی سے28.91 روپے ہوجائےگا، ماہانہ201سے 300یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے33.10 روپےہوجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی پارہ ہائی۔۔۔ چودھری نثارکی ن لیگ میں شمولیت؟

ماہانہ301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپےکمی سے37.99روپے ہوجائےگا،ماہانہ401 سے500یونٹ کا ٹیرف 1.14روپےکمی سے40.22روپے ہوجائےگا،ماہانہ501سے600 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپے کمی سے41.62روپے ہوجائےگا۔

اسی طرح ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف1.16 روپےکمی سے42.76 روپےہوجائےگا،ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپےکمی سے 47.69 روپے ہوجائے گا،ٹیکسوں کوملاکرسیلب کےحساب سےفی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔

ماہانہ50یونٹ تک کے گھریلولائف لائن صارفین کے لیے3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رہے گا،ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے ٹیرف7.74 روپے فی یونٹ برقراررہےگا۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹیں گرا دیں