لاہور کے سکولوں میں 45 ہزار بچوں کی جعلی انرولمنٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)لاہورکےمختلف سکولوں سے45ہزاربچوں کی جعلی انرولمنٹ پکڑی گئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورنےجعلی انرولمنٹ کوسسٹم سےنکال دیا۔
اس حوالے سےجعلی انرولمنٹ سسٹم میں موجودہونےپرمتعلقہ سکول سربراہان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔
اس وقت سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہوکر صرف 5 لاکھ 75ہزار رہ گئی،تعدادکم ہونےسےایجوکیشن اتھارٹی کوداخلوں کااہداف پوراکرنےمیں مشکلات ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی کوداخلوں کاہدف پوراکرنےکیلئےبچوں کی تعداد6لاکھ 37ہزارکرناہے،ایجوکیشن اتھارٹی کوداخلوں کاہدف پوراکرنےکیلئے31اکتوبرکی ڈیڈلائن دی گئی۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق سکول سربراہان کےتعاون سےاسوقت بچوں کی تعداد6لاکھ 16ہزارکرلی گئی ،داخلوں کاہدف پوراکرنےکیلئےمزید21ہزارطلباکاداخلہ کرناباقی ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق داخلوں کاہدف31اکتوبرسےقبل ہی پوراکرلیاجائےگا۔