لاہور ہائیکورٹ فیصلہ ؛ تحریک انصاف اورق لیگ کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان 

Jun 30, 2022 | 17:33:PM
لاہور ہائیکورٹ، فیصلے، تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، سپریم کورٹ، رجوع کرنے کا فیصلہ،
کیپشن: ق لیگ اور پی ٹی آئی پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کا حلف کالعدم قرار دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے علی ظفر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قانونی ٹیم سے مشاورت کی،مشاورت میں علی ظفر ایڈووکیٹ ،مونس الٰہی ،راجہ بشارت شریک ہوئے، صمصام بخاری، غضنفر عباس چھینہ،حسین جہانیان گریزی ،حافظ عمار یاسراور دیگر وکلا بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔مشاورتی عمل میں لاہور ہائی کے فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے قانونی ٹیم سے مشاورت کرلی اورپٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ تحریک انصاف کے پانچ ارکان حج کیلئے گئے ہیں ،6 ارکان ضروری کام کے سلسلے میں بیرون ملک ہیں، بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے پانچ ارکان کا ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ، ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی آئینی اور قانونی ابہام موجود ہیں،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے سامنے قانونی نکات رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن: کس کو اکثریت حاصل ؟ بڑی خبر آگئی