وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن: کس کو اکثریت حاصل ؟ بڑی خبر آگئی

Jun 30, 2022 | 15:01:PM
وزیراعلیٰ پنجاب،الیکشن،مسلم لیگ نون،تحریک انصاف،لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے لیے سادہ اکثریت یعنی 173 ووٹ درکار ہوں گے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں سیاسی صورتحال دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ الیکشن کی صورت میں کس کے پاس نمبر پورے ہوں گے؟ ایک بار پھر نمبر گیم اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

 موجودہ صورتحال میں پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے پاس 176 اراکین کی حمایت ہے۔ مسلم لیگ نون کے پاس پنجاب اسمبلی ایوان میں 165 اراکین ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کا انتخاب ،ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا

یہ بھی پڑھیں:حمزہ کے بعد پنجاب کو کون چلائے گا ؟ بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف کا بڑا اعلان

پیپلز پارٹی کے 7 اراکین ہیں جبکہ حکوتی اتحاد میں 3 آزاد اراکین اور 1 راہ حق پارٹی کا رکن بھی شامل ہے۔ اس طرح سے حکومتی اتحاد کو 176 اراکین حمایت حاصل ہو تی ہے۔

 دوسری جانب 5 مخصوص نشستیں ملنے کے بعد اپوزیشن اتحاد کی تعداد 173 ہو جائے گی۔ تحریک انصاف کے پاس ایوان میں 183 اراکین تھے۔ تحریک انصاف کے 25 اراکین پنجاب اسمبلی منحرف ہوگئے۔ جس کے بعد ان کے پاس اراکین کی تعداد 158 رہ گئی۔

 مسلم لیگ ق کے پاس پنجاب اسمبلی کے ایوان میں 10 اراکین ہیں۔ تحریک انصاف اور ق لیگ کے پاس مجموعی طور پر 168 اراکین ہیں۔ 5 آزاد اراکین تحریک انصاف کو ملنے کے بعد تعداد 173 ہو جائے گی۔

 چودھری نثار بطور غیر جانبدار آزاد ایم پی اے ایوان کا حصہ ہیں۔ کسی بھی امیدوار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے لیے سادہ اکثریت یعنی 173 ووٹ درکار ہوں گے۔