میری پیٹھ پیچھے کاروائی کرنے سے باز آجائیں ۔۔سرینا عیسیٰ کا وزیراعظم کو ایک اور خط

Jun 30, 2021 | 13:28:PM
میری پیٹھ پیچھے کاروائی کرنے سے باز آجائیں ۔۔سرینا عیسیٰ کا وزیراعظم کو ایک اور خط
کیپشن: سرینا عیسیٰ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے وزیر اعظم کو ایک اور خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم میری پیٹھ پیچھے کاروائی کرنے سے باز آجائیں۔

تفصیلات کے مطابق سرینا عیسیٰ نے خط میں لکھا ہے کہ قاضی محمد عیسی کو صرف وہی غدار کہہ سکتے ہیں جو پاکستان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب لندن جائیدادوں کی خریداری سے مطمئن نہیں تو میرا سامنا کریں,براہ راست نشریات میں اپنی آمدن,بچت اور منی ٹریل دکھاؤں گی,آپ سے بھی توقع ہے کہ مناظرے میں آپ بھی ایسا ہی کریں گے۔ سرینا عیسیٰ نے اپنےخط میں مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب میں آپکے جواب کا شدت سے انتظار کر رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مراد علی شاہ پر فرد جرم کی کارروائی موخر