مراد علی شاہ پر فرد جرم کی کارروائی موخر

Jun 30, 2021 | 10:40:AM
مراد علی شاہ پر فرد جرم کی کارروائی موخر
کیپشن: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی ۔ ریفرنس کے ملزمان پر فرد جرم کیلئے 28 جولائی کی تاریخ مقرر۔
تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت کے جج اصغر علی سماعت کےدوران حکم دیا کہ28 جولائی کو تمام ملزمان پیش ہو جائیں پھر فرد جرم عائد کر دیں۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر جو فرد جرم کیلئے نہ آیا اس کے وارنٹ جاری ہوں گے۔ سماعت کے دوران غیر حاضر ملزمان نثار احمد اور عبدالغنی مجید کی جانب سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر  کی گئیں۔نثار احمد کورونا کا شکار ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے ۔ عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ نیب نے اشتہاری ملزم محمد علی کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر فرد جرم کی کارروائی 28 جولائی تک موخر کر دی۔  

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد : اٹلی سفارتخانے میں چوری .. ویزا سٹیکرز  غائب