امیر بالاج قتل کیس، سماعت سات اگست تک ملتوی 

Jul 30, 2025 | 13:18:PM
امیر بالاج قتل کیس، سماعت سات اگست تک ملتوی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ نے امیر بالاج قتل کیس کی سماعت سات اگست تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں امیر بالاج کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر پر کے پی رائے ایڈووکیٹ نے جرح کرنی تھی لیکن ڈاکٹر کےپیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی،پچھلی تاریخ پر ڈاکٹر پر کے پی رائے ایڈووکیٹ نے جزوی جرح کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹی کی پنشن شادی کی حیثیت پر نہیں،حق کی بنیاد پر دی جائے گی،سپریم کورٹ
اس کیس میں ملزم ارسلان، ہارون اور سہیل محمود حاضر تھے، کیس میں طیفی بٹ اور گوگی بٹ مفرور ہیں  جبکہ احسن شاہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔
عدالت میںچوہنگ پولیس نے چالان پیش کر رکھا ہے۔