بانی کی میڈیکل رپورٹ مل جائے گی۔ اب بانی کی آنکھ کی صورتحال کا پتہ چل جائے گا، سلمان اکرم راجا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری) تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج چیف جسٹس سے ملاقات کی کوشش کے بعد یہ کامیابی ملی کہ بانی کی میڈیکل رپورٹ مل جائے گی۔ اب ہمیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی صورتحال کا پتہ چل جائے گا۔
چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ آج ملاقات مین چیف جسٹس نے یقین دلایا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کی میڈیکل رپورٹ ان کی بہنوں اور بانی کو مل جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان اکرم راجا نے کہا کہ تمام دن کی تگ و دو کے بعد جو حاصل ہوا ہے وہ کافی نہیں بلکہ بالکل تسلی بخش بھی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے زیادہ ہمارے لیے کچھ اہم نہیں ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سلمان اکرم راجا کی 30 منٹ طویل ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات سے پہلے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے خیبر پختونخوا کے چیف منسٹر سہیل آٖفریدی کے ساتھ سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر دھرنا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: انڈر19 ورلڈ کپ؛ جونئیر گرین شرٹس روایتی حریف کو ہرانے کیلئے ہر طرح تیار
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ملاقات کے دوران چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کردیا، آج کی کوشش کے بعد انہیں اس حد تک کامیابی ملی ہے کہ بانی کی رپورٹ مل جائے گی۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج ہماری چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کو میڈیکل رپورٹس دے دی جائیں گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، اگلے لائحہ عمل کے لیے آج ہی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی علامہ راجہ ناصر عباس، محمود اچکزئی سے مشاورت سے لائحہ عمل طے کرے گی، اس معاملے میں حتمی اختیار دونوں اپوزیشن لیڈران کے پاس ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج کی میڈیکل رپورٹ سے ہمیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی صورتحال کا پتہ چل جائے گا، یہ میڈیکل رپورٹ حاصل کرنا ہمارا مطمع نظر نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: آئی سی سی اندر19 ورلڈ کپ ؛ انگلینڈ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی وکلاء، خاندان اور رفقاء کے ساتھ ملاقات کے لیے جدو جہد جاری رہے گی، آج ہی اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان سے ملاقات کریں گے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم نے آج سپریم کورٹ کے باہر اخلاقی مقدمہ لڑا، آج صبح سے چیف جسٹس پاکستان، ان کے عملے اور اٹارنی جنرل سے گفتگو رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایسی حالت کر دی گئی کہ انہیں اسپتال لے جانا پڑا، وہ بھی ایسے اسپتال اور ڈاکٹر کے پاس جہاں جانا اُن کی مرضی میں شامل نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ہم کتنا جئیں گے، کب مریں گے؛ یہ تو پہلے لکھا جا چکا ہے! سائنسدانوں نے آخر مان لیا