یورپ پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر بڑی غلطی کر رہا ہے: ایرانی وزیر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران کا یورپی یونین کی جانب سے ایران کی پاسداران انقلاب فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ یورپ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر بڑی اسٹریٹیجک غلطی کر رہا ہے۔
ایرانی فوج نے کہا ہے کہ یورپی یونین کا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ اور عناد پر مبنی ہے۔
یورپی یونین کا غیرمنطقی اقدام بلاشُبہ امریکا اور اسرائیل کی غیرانسانی پالیسیوں کی اندھی تابعداری ہے،یورپی وزرائے خارجہ نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی