کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی

Jan 30, 2026 | 08:39:AM
 کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان بٹ،زوار کاظمی)مونہ ریلوے سٹیشن پہ کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس  پٹڑی سے اتر گئی۔

ذرائع کے مطابق ہزارہ سے کراچی جانے ہزارہ ایکسپریس  کی پانچ بوگیاں اس وقت پٹڑی سے اتر گئیں جب ٹرین منڈی بہاؤالدین کے علاقہ مونہ ریلوے سٹیشن کے قریب پہنچی، خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کوچز کی جلد بحالی اور ٹرین کو روانہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ کوچز کی بحالی کیلئے ریلیف ٹرین لالہ موسیٰ سے روانہ کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق حادثہ پرانے خراب اور کمزور ٹریک کی وجہ سے ہوا، انگریز دور کی بچھائی گئی ریلوے لائن پرانی ہونے کی وجہ کافی کمزور ہو چکی ہے جس کی وجہ سے اس ٹریک پر ایسے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی خوشخبری، تاریخ کا سب سے بڑا رمضان ریلیف پیکج لانے کی تیاریاں