کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا:ایرانی فوج

Jan 30, 2026 | 08:10:AM
کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا:ایرانی فوج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی فوج نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ  کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے کہا کہ  ممکنہ حملے  سے نمٹنے کے لیے فوجی منصوبے اور احکامات پہلے ہی جاری کر دیے گئے ہیں۔

 ترجمان نے واضح کیا کہ اگر دشمن نے ایک بار  پھر کسی احمقانہ عمل کا ارتکاب کیا  تو ایران فوری ردعمل دے گا۔

انہوں نےکہا کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے اور طیارہ بردار جہاز ہمارے اہداف ہو سکتے ہیں،  یہ اڈے ہمارے درمیانے فاصلے کے میزائلوں کی رینج میں ہیں  اور  اس حوالے سے تمام ضروری منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی جانب امریکی بحری بیڑا روانہ کیا مگراستعمال نہ کرنا بہتر ہوگا:ٹرمپ

ایرانی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینا ایران کی اولین ترجیح ہے۔