ایران کی جانب امریکی بحری بیڑا روانہ کیا مگراستعمال نہ کرنا بہتر ہوگا:ٹرمپ

Jan 30, 2026 | 08:06:AM
ایران کی جانب امریکی بحری بیڑا روانہ کیا مگراستعمال نہ کرنا بہتر ہوگا:ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ  ایران کی جانب امریکی بحری بیڑہ روانہ کیا لیکن استعمال نہ کرنا بہتر ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اس وقت ہمارے بہت سے بڑے اور طاقتور جہاز ایران کی طرف جا رہے ہیں، امید ہے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی ضرورت نہ پڑے۔

ٹرمپ نے کہا کہ  ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے، پہلے بھی ایران سے بات چیت ہو چکی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔

امریکی صدر نے چین کے ساتھ کاروبار کرنا برطانیہ کے لیے  بہت خطرناک قرار دیا اور کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی تعاون برطانیہ کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کینیڈا کے لیے چین کے ساتھ کاروبار کرنا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے، انہوں نے زور دیاکہ  چین کے ساتھ بڑھتے تجارتی تعلقات پر اتحادیوں کو محتاط رہنا ہوگا۔

کیوبا سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرمپ بولے ان کے خیال سے کیوبا کی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔