گیزر کی گیس نے نئی نویلی دلہن کی جان لے لی

Jan 30, 2023 | 13:46:PM
فائل فوٹو
کیپشن: گیزر کی گیس نے نئی نویلی دلہن کی جان لے لی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت میں گیزر سے گیس لیک ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نئی نویلی دلہن دم گھٹنے کے باعث انتقال کرگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں چند روز کی دلہن اپنے شوہر کے گھر تھی، باتھ روم میں غسل لیتے وقت جب کافی دیر گزر گئی تو گھر والوں کو فکر ہوئی جس پر غسل خانے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔کوئی جواب نہ ملنے پر جب گھر والوں نے دروازہ توڑا تو لڑکی کو ایک طرف بے ہوش حالت میں پایا، گھر والے فوری طور پر اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دےدیا۔

یہ بھی پڑھیں:بےشرم رنگ کاجادو،شادی پر دولہےکے دوستوں کا ڈانس وائرل

ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ گیزر سے کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج کے سبب باتھ روم میں حبس ہوا جس کے باعث لڑکی کا دم گھٹ گیا اور وہیں اس نے اپنی آخری سانسیں لیں۔