بےشرم رنگ کاجادو،شادی پر دولہےکے دوستوں کا ڈانس وائرل

Jan 30, 2023 | 12:14:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بےشرم رنگ کاجادو،شادی پر دولہےکے دوستوں کا ڈانس وائرل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )شادی کا دن کسی بھی انسان کے لیےبہت یاد گارہوتا ہے ایسے میں اس دن کو مزید یادگار بنانے کے لیے دولہے کے دوستوں نے ’بےشرم رنگ‘ پر  ڈانس کر کے حاضرین محفل سے داد وصول کی ۔ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہا کے دوستوں کی جانب سے رقص کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں چند لڑکوں کو شاہ رخ خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم پٹھان کے گانےبےشرم رنگ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتاہے،ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے کافی پسند کیا ہے ۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے 25 جنوری کو ریلیز ہونے کے بعد سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ چار سال کے وقفے کے بعد کنگ خان کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے ان کے مداح کافی پرجوش تھے اورسینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں اپنے دلکش گانوں والی فلم کو عوام نے سپر ہٹ قرار دیا ہے۔ لہٰذا، جب بےشرم رنگ پر دولہے کے دوستوں کے ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو منظر عام پر آئی، توفوراًوائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں انگد کے بوائے اسکواڈ کو ڈانس فلور پر گانےپرانٹری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے یہاں تک کہ گروپ نے دیپیکا پڈوکون کے گانے کا ہک سٹیپ کرنے کی کوشش کی۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ 

"جب بیشرمی نیا رجحان ہے،" ویڈیو کو ایک ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

ویڈیو پر صارفین نے مختلف تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے لکھا ’’میں مکمل ڈانس دیکھنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اسٹارز کا فلم پٹھان کے بارےمیں ردعمل سامنےآگیا

ایک صارف نے لکھا کہ ’’سارے سردار بہت اچھے لگ رہے ہیں‘‘۔