دھریندر کے بعد بیٹل آف گلوان؛ بھارت کی ہاری ہوئی جنگوں کا بدلہ میڈیا سٹنٹس سے لینے کی نئی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چین اور پاکستان سے حقیقی جنگوں میں دانت تڑوانے والے بھارت نے حقیقی جنگ کےمحاذوں پر شکست کا بدلہ لینے کے لئے بالی ووڈ کے فنکاروں کو پروپیگنڈاوار میں جھونک دیا۔ پاکستان کے بعد چین کے خلاف بھی فلم بنا دی جس میں جنگ کی شکست کو کامیابی جیسا دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
چین کے ساتھ ساڑھے چار سال پہلے ہوئی سرحدی جنگ میں بھارت کی فوج کو واضح طور پر بہت مار پڑی تھی اور بھاری جانی نقصان کے ساتھ سینکڑوں زخمیوں کو متنازعہ بارڈر سے بمشکل تمام واپس لایا گیا تھا۔ اب بالی ووڈ کے مسلمان فنکار سلمان خان کو کے کر ایک فلم ’بیٹل آف گلوان‘ بنائی گئی ہے جس کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ پر ریلیز کیا گیا ہے۔ اس ٹیزر کے سامنے آتے ہی چینی میڈیا کی سخت تنقید بھی سامنے آئی ہے جس میں اس فلم کو زمینی حقائق کے عین برعکس مصنوعی حقیقت کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔
" بیٹل آف گلوان" فلم میں سلمان خان کو بھارتی فوجی افسر کے کردار میں دکھایا گیا ہے— بیجنگ میں سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے بالی وڈ کے مسلمان سٹار سلمان خان کی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا ٹیزر جاری ہونے کے بعد فلم پر تنقید کرتے ہوئے بھارت پر فلم کے ذریعہ حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
یہ فلم 2020 میں بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں پر مبنی ہے۔ ان جھڑپوں کے دوران چنی، بھارتی اور دنیا بھر کے میڈیا میں یہ خبریں نمایاں طور پر شائع ہوئیں کہ چین کی ریڈ آرمی نے بھارتی فوجیوں کی بہت پٹائی کی ہے۔ اس جنگ کی خاص بات اسلحہ کے بگیر یا بہت تھوڑے اسلحہ کے ساتھ ہونے والی کئی جھڑپیں تھیں، ان جھڑپوں کے متعلق بعد میں انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ چرچا ہوا کہ ریڈ آرمی کے کنگ فو آرٹس کے ایکسپرٹ فوجیوں نے خالی ہاتھوں سے بھارتی فوجیوں کو بہت مارا اور بہت سے بھارتی فوجیوں کی ہڈیاں توڑ ڈالیں۔
ان جھڑپوں کے بعد بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کے قریب فوجی تعیناتی، سرحدی نگرانی اور دیگر دفاعی اقدامات کیے گئے۔
اب پانچ سال بعد اس جنگ پر بننے والی پروپیگنڈا فلم کا ٹیزر اداکار سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا، اسے اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا۔

اس پروپیگندا فلم کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی چین کے ممتاز میڈیا آؤٹ لیٹ گلوبل ٹائمز نے سلمان خان کی فلم پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ فلم حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔
گلوبل ٹائمز کے مطابق، چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاہے کوئی فلم یا ڈراما کتنا ہی مبالغہ آمیز کیوں نہ ہو، اس سے کسی ملک کی سرزمین پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
واضح رہے کہ یہ فلم 17 اپریل 2026 کو سینما گھروں کیلئے ریلیز ہو گی۔
دو ہفتے پہلے ہی بھارت نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا جنگ کو آگے برھاتے ہوئے زہر آلود جھوٹ کے انباروں سے بنی فلم دھریندر ریلیز کی جس کی برے پیمانے پر تشہیر کی گئی۔ پاکستان یا چین میں بھارت کے خلاف پروپیگنڈا فلمیں بنانے پر وقت اور وسائل ضائع نہیں کئے جاتے، البتہ بھارت خود ہی دونوں ملکوں کو حقیقی جنگوں میں فلموں سے کہیں زیادہ اثر رکھنے والے مناظر تخلیق کرنے کا موقع ضرور فراہم کرتا رہا ہے۔