نواز شریف کینسر ہسپتال سے سارا پاکستان مستفیض ہوگا

Dec 30, 2025 | 19:50:PM
 نواز شریف کینسر ہسپتال سے سارا پاکستان مستفیض ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)   پنجاب  کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کینسر ہسپتال سے پورا پاکستان مستفیض ہوگا۔

آج منگل کے روز  لاہور میں عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا کہ جنوری میں نواز شریف کینسر ہسپتال کی او پی ڈی اور ایمرجنسی کام شروع کردے گی۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں جدید کینسر اسپتال بنائے جارہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود جنوری میں سرگودھا میں کارڈیالوجی اسپتال کا افتتاح کریں گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویلز سے ہزاروں افراد اپنا علاج کرارہے ہیں، لوگوں ان کی دہلیز پر ادویات مہیا کی جارہی ہیں۔