منڈی بہاؤالدین:چھموں میں 2 سالہ بچہ کھلے نالے میں گر کر جاں بحق
کیپشن: منڈی بہاءالدین:چھموں میں 2 سالہ بچہ کھلے نالے میں گر کر جاں بحق
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید لیاقت نقوی)منڈی بہاءالدین کے علاقے چھموں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں2 سالہ بچہ کھلے نالے میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دو سالہ ابوبکر گھر کے باہر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اس دوران وہ کھلے نالے میں گر گیا، واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی لاش نالے سے نکال کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔
ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بچے کی موت کی تصدیق کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں چینی فی کلو کتنے روپے کی ملے گی؟ بڑی خبر آ گئی