فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 7 سو روپے کی بڑی کمی،چاندی بھی سستی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 7 سو روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے،آج مقامی سطح پر فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 114 روپے کی کمی ہوئی ہے،جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے ہوگئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 145 روپے کم ہوکر 7930 روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں 107 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4371 ڈالر پر آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد