این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد

Dec 30, 2025 | 14:44:PM
این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی درست قرار، یاسمین راشد کی درخواست مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے صدر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دیدیا۔

نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ نے دلائل دیے جبکہ الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنایا اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج کردی۔

یاد رہے کہ فروری 2024 کے عام انتخابات میں لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 130 پر نواز شریف 171024ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ آزاد امیدوار یاسمین راشد نے 115043 ووٹ حاصل کیے تھے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ کمیٹی اجلاس میں پی پی رکن کی پلیٹ سے لال بیگ نکل آیا