سینیٹ کمیٹی اجلاس میں پی پی رکن کی پلیٹ سے لال بیگ نکل آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں صفائی کا ناقص انتظام اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ کھانے میں سے لال بیگ نکلنے لگے ہیں۔
سینیٹ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں ایک رکن کی پلیٹ سے کاکروچ نکلا تو رکن نے اس کی ویڈیو بنا لی، معلوم ہوا ہے کہ یہ ناخوش گوار واقعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید وقار مہدی کے ساتھ پیش آیا۔
وہ لنچ کر رہے تھے اور پلیٹ میں انھوں نے سینڈوچ اور سموسہ رکھا تو ایک چھوٹے لال بیگ کو پلیٹ میں موجود کھانے پر دوڑتے بھاگتے دیکھا گیا، سید وقار مہدی نے چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے بھی اس معاملی کی شکایت کی۔
چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ریفریشمنٹ سے کاکروچ نکلنے پر سخت نوٹس لے لیا ہے، تاہم واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی وقار مہدی سینیٹ سیکریٹریٹ کو اس معاملے پر خط لکھ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صدر یو اے ای سے ملاقات کےلیے وزیراعظم کا آج رحیم یارخان کا دورہ متوقع