صدر یو اے ای سے ملاقات کےلیے وزیراعظم کا آج رحیم یارخان کا دورہ متوقع

Dec 30, 2025 | 14:26:PM
صدر یو اے ای سے ملاقات کےلیے وزیراعظم کا آج رحیم یارخان کا دورہ متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف کا صدر یو اے ای سے ملاقات کےلیے آج رحیم یارخان کا دورہ متوقع ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا آج رحیم یار خان کے دورے کا پلان ہے، وزیر اعظم کا طیارہ یو اے ای کے حکمرانوں کے زیر استعمال ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گا۔

موسم کلیئر ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کا طیارہ اڑان بھرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم اپنے مختصر دورے کے دوران میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی بڑھ گئی