امریکی صدر کی ایران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی،تہران کا ردعمل بھی آگیا

Dec 30, 2025 | 09:45:AM
 امریکی صدر کی ایران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی،تہران کا ردعمل بھی آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری تعمیرات جاری رکھنے پر ایران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی دیدی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی فلوریڈا میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کے اہم مسائل پر بات چیت ہوئی، غزہ سیز فائر معاہدے کے اگلے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی۔

صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہم چاہتے ہیں جنگ بندی پر جلد ازجلد معاہدہ ہوجائے، امریکا اسرائیل کا ساتھ دیتا رہے گا، ایران نے جوہری صلاحیت حاصل کی تو ختم کر دیں گے، حماس کو ہرصورت غیرمسلح کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اطلاعات ہیں ایران دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو امریکا فوری حملوں کی حمایت کرے گا اور قیامت برپا کر دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی تو ہمیں اسے تباہ کرنا ہوگا، ان کے مطابق ایران کو کسی معاہدے پر آ جانا چاہئے تھا، تاہم بعض اوقات ایسا نہیں ہو پاتا۔

یہ بھی پڑھیں:گیس اور پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاہو کے ساتھ پانچ اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ غزہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہونے کی امید ہے اور غزہ کی تعمیر نو کا عمل بھی آئندہ دنوں میں شروع ہو جائے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کا ساتھ دیتا رہے گا۔

دوسری جانب ایٹمی تنصیبات کے خلاف امریکی صدرکی دھمکی پر تہران کا ردعمل آگیا ہے،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی کے اعلیٰ مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا ’’سخت جواب‘‘ دیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ان کی پوسٹ اس وقت سامنے آئی جب ٹرمپ نیتن یاہو سے ملاقات کر رہےتھے، جون میں 12 روزہ جنگ ختم کرنے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی رہنما ایران پر مزید حملوں پر زور دے رہے ہیں۔