وزیراعلیٰ کاپولیس وردی تبدیلی کا نعرہ سچ نہ ہوسکا

Dec 30, 2022 | 12:00:PM
وزیراعلیٰ کاپولیس وردی تبدیلی کا نعرہ سچ نہ ہوسکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب  کاپولیس وردی تبدیلی کا نعرہ سچ نہ ہوسکا،اولیو گرین وردی کی خریداری کا آغاز ہوگیا۔

پولیس کےدیگر یونٹس کی وردی کے کپڑے کی خریداری کی ورکنگ مکمل کرلی گئی ،پولیس کی ونٹر جیکٹس اور شوزکی خریداری کےلئے بھی ورکنگ مکمل کرلی گئی ،پنجاب پولیس کی 2سال بعد اولیوگرین وردی کی خریداری کی جائے گی۔


پولیس حکام کے مطابق اولیو گرین 2لاکھ وردیوں کے لئے6کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا،کوالیفائی کرنے والوں میں ایم ایس نشاط،بلیو سٹار،واہ انڈسٹریز،سرینا ٹیکسٹائل،ارشد کارپوریشن اور ایکسل ٹیکس شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں :دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ
ایس پی یو،ایلیٹ،سی ٹی ڈی،ڈولفن سمیت دیگر یونٹس کی وردیاں شامل کی گئی ہیں ،ونٹر جیکٹس،ٹی شرٹس اور شوز کی خریداری کےلئے13فرمزنے کوالیفائی کیا،حوردیوں ، دیگر آرٹیکلز کی خریداری کے لئے ڈیڑھ ارب سے زائد کے فنڈز مختص کیے۔