نیوزی لینڈ کے سٹار بلے باز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Dec 30, 2021 | 10:14:AM
راس ٹیلر ریٹائرمنٹ
کیپشن: راس ٹیلر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے سٹار بلے باز راس ٹیلر نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کیوی بلے باز راس ٹیلر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پراپنی ریٹائر منٹ کا اعلان کیا ہے ۔ ٹیلر کا کہنا تھا کہ یہ آسان فیصلہ نہیں تھا مگر میرا خیال ہے اب ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے۔ان کا کہناتھا کہ موجودہ سیزن کیریئر کا آخری سیزن ہوگا، بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹیسٹ کے بعد ریڈ بال کرکٹ چھوڑ دوں گا۔آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے کیریئر کی آخری وائٹ بال سیریز ہوگی۔
واضح رہے کہ راس ٹیلر نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین بلے باز سمجھے جاتے ہیں۔ ان کے پاس نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ ون ڈے اور ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مبینہ زیاتی اور ہراسانی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد کرکٹر یاسر شاہ کا اہم بیان